• Sterling, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکہ شی ژانگ سے متعلقہ امور پر اپنے وعدوں کا احترام کرے:چینتازترین

August 22, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین نے امریکہ سے  شی ژانگ سے متعلقہ امور پراپنے وعدوں کا احترام کرنےاور دلائی لامہ کو امریکہ میں سیاسی علیحدگی پسند سرگرمیوں میں ملوث ہونے یا کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمیوں اجازت نہ دینے اوران کے ساتھ کسی قسم کے رابطے  نہ رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے مطابق، اعلی امریکی حکام نے گزشتہ روز نیویارک میں دلائی لامہ سے ملاقات کی۔

اس سے متعلقہ ایک سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ یہ سب کو معلوم ہے کہ 14ویں دلائی لامہ نہ تو خالص مذہبی شخصیت ہیں اور نہ ہی عدم تشدد اورامن کے حامی ہیں۔ وہ درحقیقت مذہب کے لبادے میں چین مخالف علیحدگی پسند سرگرمیوں میں مصروف سیاسی جلاوطن ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چین دلائی لامہ کو کسی بھی بہانے سے  دورے کی اجازت دینے والے کسی بھی ملک کی سخت مخالفت  اور کسی بھی ملک کے سرکاری عہدیداروں کے ساتھ کسی بھی شکل میں ملاقات پر اعتراض کرتا ہے، ماؤ نے کہا کہ چین نے امریکہ کے ساتھ اس معاملے کو بھرپور طریقے سے اٹھایا ہے۔