بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان نے تائیوان کی رہنما تسائی انگ وین کے امریکہ کے " ٹرانزٹ" دورے کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امریکہ اور تائیوان کے درمیان ہر قسم کے سرکاری رابطے اور تائیوان کے رہنماؤں کے کسی بھی نام اور کسی بھی بہانے کے تحت کئے جانے والے امریکی دورے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔
ہم امریکہ کی جانب سے ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ کسی بھی قسم کے رابطے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں کیونکہ یہ ایک چین کے اصول اور تین چین۔امریکہ مشترکہ معاہدوں کی دفعات کی خلاف ورزی ہے۔
ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ تائیوان کے سوال پر چین سے کئے گئے سنجیدہ سیاسی وعدے کا احترام کرے ۔ امریکہ کو لازمی طور پرچین کے داخلی معاملات میں اپنی کھلم کھلا مداخلت بند کرنا اور تائیوان کے ساتھ اپنے سرکاری رابطوں کو روکنا ہو گا۔
امریکہ کو تائیوان کے ساتھ ٹھوس تبادلوں کو اپ گریڈکرنے کے عمل کو فوری طور پر روکتے ہوئے ہٹ دھرمی سے ایک چائنہ کے اصول کو کھوکھلا کرنا بند کرنا چاہیے۔
پیپلز لبریشن آرمی آف چائنہ (پی ایل اے) اپنی ذمہ داری اور مشن کے لئے پرعزم ہے اور ہمیشہ انتہا ئی چو کس رہتی ہے۔ پی ایل اے ثابت قدمی سے چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کرنے کے ساتھ ساتھ آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کی بھی حفاظت کر ے گی۔