بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ "تائیوان کی آزادی" کے خواہش مند علیحدگی پسند قوتوں کو شہ دینا اور اکسانا بند کردے۔
یہ بات چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان چھن بین ہوا نے لی چھنگ تے کے تائیوان کے نئے قائد کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے کی تقریب میں شرکت کے لیے لوگوں کو بھیجنے سے متعلق ایک میڈیا سوال کے جواب میں کہی۔
چھن نے کہا کہ ہم چین کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے امریکہ اوردیگر ممالک کے چین کے تائیوان خطے کے درمیان کسی بھی قسم کے سرکاری تبادلے اور تائیوان امور میں کسی بھی بہانے یا کسی بھی طریقے سے مداخلت کی سخت مخالفت اور مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین، امریکہ اور متعلقہ ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی غلطیاں درست کریں اور "تائیوان کی آزادی" کی خواہشمند علیحدگی پسند قوتوں شہ دینا بند کریں۔
چھن نے کہا کہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام کی آزادی کے لئے غیر ملکی تائید حاصل کرنے کی کوشش اور بیرونی طاقتوں کی مداخلت چین کے دوبارہ اتحاد کے ناقابل تنسیخ رجحان کو روک نہیں سکتی۔