بیجنگ(شِنہوا)چین نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ چینی تائیوان کوہتھیاروں کی فروخت اوراس سے فوجی رابطے بند کردے اورایسے نئے عوامل پیدا نہ کرے جوآبنائے تائیوان میں کشیدگی کا باعث بن سکتے ہوں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے جمعہ کو باقاعدہ پریس بریفنگ میں کہا کہ "چین اپنی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کے دفاع کے لیے بھرپور اقدامات کرے گا۔
ترجمان نے زور دے کر کہا کہ چین ہمیشہ سے اپنے تائیوان کے خطے کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت کا سخت مخالف رہا ہے۔
وانگ نے کہا کہ امریکہ ایک چین کے اصول ،تین چین امریکہ مشترکہ اعلامیوں اورامریکی قیادت کی طرف سے "تائیوان کی آزادی" کی حمایت نہ کرنے کے عزم پر دلجمعی سے عمل پیرا ہو۔