بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ دوسروں کا طرزعمل اپنے طریقے سے پیش کرنااور چین کے بارے میں زیرو سم ذہنیت کے ساتھ قیاس آرائی کرنا بند کر دے۔
چینی وزارت قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاؤ گانگ نے یہ بات ایک سینئرامریکی دفاعی عہدیدار کے حالیہ بیان کے جواب میں کہی ۔ امریکی عہدیدار نے کہا تھا کہ امریکہ کا سب سے بڑا حریف چین ہے اور اس کے علاقائی فوجی اقدامات اور عزائم تشویشناک ہیں۔
ژانگ نے اس بیان کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ چین پرامن ترقی کی راہ پر گامزن اور ایک قومی دفاعی پالیسی پر عمل پیرا ہے جو دفاعی نوعیت کی ہے۔
ژانگ نے کہا کہ چین کی فوجی ترقی کا مقصد قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا تحفظ اور عالمی وعلاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنا ہے۔
ژانگ نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ بامقصد اور دانشمندانہ رویہ اپنائے اور چین کے ساتھ ملکر کام کرے تاکہ دونوں افواج کے درمیان تعلقات کو درست راستے پر واپس لانے کے لیے ساز حالات پیدا ہوسکیں۔