• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی امتیازی سبسڈیز سے نئی توانائی گاڑیوں کی سپلائی متاثر ہورہی ہیں، ماہرتازترین

March 28, 2024

بیجنگ (شِنہوا) تجارت کے شعبے سے وابستہ ایک ماہر نے کہا ہے کہ نئی توانائی گاڑیوں پر امریکہ کی سبسڈی امتیازی ہے اور یہ عالمی سپلائی خے ذرائع کو شدید متاثر کرے گی۔

شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں یونیورسٹی آف انٹرنیشنل بزنس اینڈ اکنامکس کے چائنہ انسٹی ٹیوٹ فار ڈبلیو ٹی او اسٹڈیز کے سربراہ تو شین چھوان نے یہ بات امریکی انفلیشن ریڈکشن ایکٹ کے تحت سبسڈیز سے متعلق گفتگو میں کہی۔

چین نے عالمی تجارتی تنظیم میں اس معاملے پر تنازعات پر تصفیہ کی کارروائی شروع کردی ہے۔

انہوں نے اس بات کی وضاحت بھی کی کہ یہ اقدامات امتیازی کیوں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ٹیکس واپس حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ کارسازوں کی پیداوار شمالی امریکہ میں ہونا اور بجلی کی بیٹریوں میں اہم معدنیات کا ایک خاص تناسب امریکہ یا ان ممالک سے آنا چاہئے جنہوں نے اس کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

تو نے مزید کہا  کہ اگر اہم معدنیات چین سمیت مخصوص ممالک سے آتی ہیں تو وہ سبسڈی کی حقدار نہیں ہوں گی۔

تجارتی ماہر کی رائے میں امریکی دعوے کے برعکس امریکی اقدامات ماحول دوست منصوبوں کی جانب منتقلی کے فروغ کے لئے نہیں بلکہ دوسرے ممالک خاص طور پر چینی گاڑیوں کا امریکی منڈی میں داخلہ روکنے کے لئے بنائے گئے ہیں۔

تو نے کہا کہ اس طرح کی سبسڈیز عالمی تجارتی تنظیم کے قومی سطح کے مساوی برتاؤ سے متعلق اصول کی خلاف ورزی ہے۔