• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی چپس ایکٹ کے تائیوان کے معاشرے کے لیے انتباہ ہے، ترجمان چینی مین لینڈتازترین

March 14, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چینی مین لینڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی چپس اور سائنس ایکٹ کے ذریعے تائیوان سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کمپنی لمیٹڈ (ٹی ایس ایم سی) کو کمزور کرنے سے متعلق خدشات  "خطرے کی گھنٹی" نہیں بلکہ تائیوان کے معاشرے کے لیے ایک انتباہ" ہے۔

ریاستی کونسل کے تائیوان اموردفتر کے ترجمان چھن بین ہوا نے تائیوان کی سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کی تین بااثر شخصیات کے مشترکہ طور پر شائع شدہ حالیہ مضمون پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مضمون بڑی حد تک اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام کی جانب سے بیرونی طاقتوں کے مفادات پورے کرنے کی کارروائیوں پر جزیرے کی صنعتوں نے اعتراض اٹھایا ہے۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ تائیوان کو اس وقت تنہا چھوڑدیئے جانے کا امکان ہے جب جزیرہ اپنی صنعتی ترقی میں خود مختار نہیں ہوگا  اور عالمی صنعتی سپلائی چینز میں اپنی پوزیشن کھودے گا۔

چھن نے کہا کہ تائیوان کے کاروباری افراد اور ادارے ،شراکت دار اور حصہ دار ہیں جو یقینی طور پر نئی معیار کی پیداواری قوتوں کی ترقی سے مستفید ہوں گے۔

انہوں نےکہا  کہ مین لینڈ اور تائیوان کی صنعتیں ایک دوسرے کی تکمیل کرتی ہیں ۔ انہوں نے تجویز دی کہ تائیوان کے کاروباری ادارے اپنے صنعتی فوائد کو اجاگر کریں تاکہ وہ نئی معیاری پیداواری قوتوں سے متعلق ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھاسکیں۔

چھن نے کہا کہ مین لینڈ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کی مربوط ترقی کو وسعت دینے اور تائیوان کے عوام کی فلاح و بہبود کے فروغ سے متعلق مزید اقدامات متعارف کرائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مین لینڈ میں تائیوان کے ہم وطنوں کے ساتھ مساوی سلوک یقینی بنانے ، سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے اور تائیوان کے ہم وطنوں کو مین لینڈ میں ترقی کے لئے مضبوط پالیسی تعاون فراہم کرنے کی مزید کوششیں کی جائیں گی۔