• Istanbul, Türkiye
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی فورسز کا شام میں داعش کے 3 رہنماؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰتازترین

October 08, 2022

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی سنٹرل کمانڈ (سینٹکوم) نے کہاہے کہ امریکی فورسز کی جانب سے گزشتہ رات کیے جانیوالے 2حملوں میں داعش کے 3 سینئر رہنماء مارے گئے ہیں۔

سینٹکوم نے اپنے 2بیانات میں کہا کہ امریکی فضائیہ کی جانب سے شام میں کیے جانیوالے 2 الگ الگ فضائی حملوں میں اسلحہ کے حصول اور گروہ کیلئے جنگجو بھرتی کرنیوالے داعش کے سینئر رہنماء ہلاک ہو گئے ہیں۔

شام کے شمالی گاؤں کمیشلی کے قریب کیے جانیوالے ہیلی کاپٹر حملے میں داعش کا رکن واحد الشمری ماراگیا ہے ، واحد الشمری داعش کی کارروائیوں میں مدد کیلئے ہتھیاروں اور جنگجوؤں کی اسمگلنگ میں سہولت فراہم کرنے کیلئے مشہور ہے ، حملے میں واحد الشمری کا ایک ساتھی زخمی بھی ہوا ہےجبکہ اس کے 2 ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پہلے حملے کے کچھ گھنٹوں بعد امریکی افواج نے شام کے شمالی حصے میں ایک اور فضائی حملہ کیا، جس میں شام میں داعش کا ایک نائب رہنماء ابو ہاشم العماوی اور اس سے وابستہ ایک اعلیٰ عہدیدار مارا گیا ہے۔ 

سینٹکوم نے کہا کہ دونوں کارروائیوں کے دوران کوئی امریکی فوجی یا مقامی عام شہری زخمی یا ہلاک نہیں ہوا ہے۔