کراکس(شِنہوا) وینزویلا کے وزیر خارجہ وان گِل نے کہا ہے کہ امریکی حکومت ان "دہشت گردوں" کو پناہ فراہم کررہی ہے جو ہمارے لوگوں کو نقصان پہنچانے کے احکامات پر عمل کرنے کا اعتراف کرچکے ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ایک مذمتی بیان میں وان گِل نے کہا کہ سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی(سی آئی اے ) اور امریکی ڈرگ انفورسمنٹ انتظامیہ وینزویلا کے انتہائی دائیں بازو کی حزب اختلاف کے ساتھ مل کر میامی اور کولمبیا سے سازش کررہے ہیں اور اس سازش کا مقصد وینزویلا کے صدرنیکولس مدورو، وزیر دفاع ولادیمیر پیڈرینو لوپیز اور مغربی تاچیرہ ریاست کے گورنز فریڈی برنال سمیت دیگر رہنماوں کو قتل کرناہے۔
وان گِل نے کہا اس منصوبے کا مقصد تشدد،فوجی دستوں پر دہشت گردحملوں اور دیگر انتہاپسندانہ مظالم کےذریعے ہمارے ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا ہے۔
وان گِل نے یہ بیان چند گھنٹےقبل ہی امریکہ کی جانب سے قتل کی مبینہ منصوبہ بندیوں سے تعلق میں گرفتار شدہ مشتبہ افراد کی رہائی کے مطالبہ کے جواب میں دیا۔
انہوں نے کہا آج امریکی حکومت ان دہشت گردوں کو تحفظ دینے اور انکے دفاع میں کھل کر سامنے آگئی ہے جو اپنے جرائم اور ہمارے لوگوں کو نقصان پہنچانے کےلیے احکامات موصول ہونے کا اعتراف کرچکےہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکومت وینزویلا میں دہشت گردانہ کارروائیوں اور مداخلت پسندی کےجرم میں میں شعوری اور مادی طور پر شریک ہے۔