بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے کہاہے کہ ان کا ملک امریکہ سمیت دنیا بھر کی کمپنیوں کو اپنی مارکیٹ میں موجودگی کو مزید بڑھانے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ ہان ژینگ نے ان خیالات کا اظہار بیجنگ میں چینی اور امریکی کاروباری رہنماؤں اور سابق اعلیٰ عہدیداروں کے درمیان مذاکرات کے 14ویں دور میں شرکت کرنے والے امریکی نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین-امریکہ تعلقات دنیا کے سب سے اہم دوطرفہ تعلقات ہیں اور یہ کہ تعلقات میں مستحکم اور مضبوط پیش رفت کو فروغ دینے کے لیے صدر شی جن پھنگ کے پیش کردہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور یکساں مفاد پر مبنی تعاون کے اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔ہان نے کہا کہ آج کی دنیا میں مقابلہ ہر جگہ ہے، لیکن یہ صحت مند ہونا چاہیے جو کسی ایک نقصان سے فائدہ حاصل کرنے کی بجائے یکساں مفاد کو فروغ دیتا ہو۔