• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی کمپنیوں کو ناقابل اعتماد اداروں میں شامل کرنا چینی مفادات کے تحفظ کی بہترین مثال ہے،چینی ماہرتازترین

June 04, 2024

بیجنگ(شِنہوا) ایک چینی ماہر  نے کہا ہے کہ چین کی طرف سے تین امریکی کمپنیوں کو ناقابل اعتماد اداروں کی فہرست میں شامل کرنا چینی حکومت کی اپنی قومی خود مختاری اور سکیورٹی مفادات کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کی بہترین مثال ہے۔

چینی وزارت تجارت ( ایم او سی) سے الحاق شدہ چائنیز اکیڈمی  برائے بین الاقوامی تجارت و اقتصادی تعاون کے  ماہر چھینگ ہوئی نے شِنہوا کو انٹرویو میں کہا کہ یہ اقدام چینی حکومت کی طرف سے  تما م مارکیٹ آپریٹرز کے قانونی حقوق اور مفادات کے سنجیدگی سے تحفظ  کیلئے مضبوط موقف کی  واضع عکاسی  بھی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے کئی بار کہا ہے کہ تائیوان  کامعاملہ چین  کے بنیادی مفادات کا مرکز اور پہلی سرخ لکیر ہے جسے امریکہ چین تعلقات میں پار نہیں کیا جا سکتا۔ تائیوان کے علاقے کو امریکی کمپنیوں کی طرف سے ہتھیاروں کی فروخت نے چین کی قومی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کو شدید نقصان پہنچایا ہے  اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

چھینگ نے کہا کہ چین کی خودمختاری اور سلامتی  مفادات کی خلاف ورزی کے  قانون کے مطابق  مختلف غیر ملکی اداروں کے ساتھ مختلف طریقے سے نمٹا جاتا ہے  جو چینی حکومت کی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کے تصورات پر سخت پابندی  اور ناقابل اعتبار اداروں کی فہرست کو استعمال کرنے میں اس کی تحمل اور سمجھداری کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کی حکومت کی طرف دنیا کیلئے زیادہ کھلے پن کا مظاہرہ کرنے کے عزم میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔