• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی قونصلیٹ جنرل کے الزامات کو نہیں ما نتے، ترجمان ہانگ کانگتازترین

February 26, 2023

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کی  حکومت نے کہا ہے  کہ وہ ہانگ کانگ میں امریکہ کے قونصلیٹ جنرل کے ترجمان کی جانب  سے ہانگ کانگ کی صورتحال کے خلاف جھوٹے  الزامات کو نہیں مانتی اور اس کوسختی سے مسترد کرتی ہے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے  کی حکومت نے یہ بات  امریکی قونصلیٹ جنرل کے ترجمان کے اس  بیان کے حوالے سے میڈیا کے سوالوں کے جواب میں کہی  جس میں  کہا  گیا تھا کہ  وہ ہانگ کانگ کی صورتحال کے بارے میں نام نہاد گہری تشویش کا اظہار کر یں گے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ کی مادر وطن میں واپسی کے بعد سے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے  کی حکومت ایک ملک، دو نظام، ہانگ کانگ کا انتظام ہانگ کانگ کے لوگوں کے ذریعے  کے  اصولوں  پرعمل درآمد  کررہی ہے۔

اس کے ساتھ آئین اور بنیادی قانون کے مطابق اعلٰی درجہ کی خود مختاری پرعمل کرتے ہوئے دیانتداری اور عزم کے ساتھ اس کو نافذ کیا جا رہا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت امریکی حکومت اور ہانگ کانگ میں اس کے قونصلیٹ جنرل کی جانب سے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے  کے معاملات کے حوالے سے کسی بھی جھوٹے الزام، توہین  یا بدگمانی کو سختی سے مسترد کرتی ہے۔ 

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ہانگ کانگ بدانتظامی سے نظم و نسق کی طرف  منتقلی کے بعد  استحکام سے خوشحالی کی جانب  پیش قدمی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیگر ملکوں  یا بیرونی طاقتوں کی جانب  سے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے  کی صورتحال پر بہتان تراشی اس کی خوشحالی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوئی بھی کوشش صرف ان کی اپنی کمزوریوں اور ناقص دلائل کو بے نقاب کرے گی اور یقینی طور پر ناکامی سے دوچار ہو گی۔

ترجمان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے   کی حکومت امریکہ پر زور دیتی ہے کہ وہ فوری طور پر بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کے خلاف کام کرنا اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے  کے معاملات میں دخل اندازی کرنا بند کرے۔