• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی پابندیوں کے اقدام کے خلاف ہانگ کانگ میں مظاہرے جاریتازترین

November 08, 2023

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ میں امریکی قونصلیٹ جنرل کے باہراحتجاج کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا، جس کے دوران شہریوں نے امریکی قانون سازوں کی طرف سے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر)کے حکام، استغاثہ اور ججز کےخلاف "پابندیوں" کے  لیے  پیش کیے گئے بل کی مذمت کی۔

 مختلف اداروں اور افراد کی جانب سے اس اقدام کی مذمت میں بیانات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

ایچ کے ایس اے آر قانون ساز کونسل نے ایک مشترکہ بیان میں امریکی اقدام کی بھرپورمخالفت کا اظہار کیا گیا، جس میں امریکی سیاست دانوں کی ہانگ کانگ کے امورمیں شدید مداخلت اور ہانگ کانگ کے عدالتی نظام میں کھلی مداخلت کی مذمت کی گئی۔

   ایک مشترکہ بیان میں، ہانگ کانگ میں 27 صوبائی سطح کی ایسوسی ایشنز نے امریکی سیاست دانوں کے نفرت انگیز اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد "پابندیاں" ہانگ کانگ میں چین مخالف قوتوں اور بین الاقوامی چین مخالف قوتوں کے درمیان ملی بھگت کا نتیجہ اور ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کی خلاف ورزی کا ایک اور ثبوت ہ