• Mumbai, India
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی ریاست واشنگٹن میں یو ایس چائنہ سسٹر سٹیز سمٹ کا انعقادتازترین

July 21, 2024

ٹاکوما، امریکہ (شِنہوا) چھٹی یو ایس چائنہ سسٹرسٹیزسمٹ کا امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر ٹاکوما میں انعقاد کیا گیا،جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو اور ذیلی قومی تبادلوں کو مضبوط کرنا تھا۔

"روشن مستقبل کے لیے مشترکہ نقطہ نظر"کے عنوان سے ہونے والی سسٹرسٹیز سمٹ کا انعقاد چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈشپ ود فارن کنٹریز اور غیر منفعتی ادارے،سسٹر سٹیزانٹرنیشنل کی جانب سے مشترکہ طور پرکیا گیا تھا،جو امریکہ میں انفرادی سطح پر جڑواں شہروں،کاؤنٹیز اورریاستوں کے لیے قومی رکنیت کا ایک ادارہ ہے۔

پینل ڈسکشنز، اہم خطابات اور کیس اسٹڈیز پر مشتمل اس سربراہ اجلاس  میں 14 چینی صوبوں کے 140 سے زیادہ اور 21 امریکی ریاستوں کے 100 سے زیادہ نمائندوں نے شرکت کی،جس کے دوران مشترکہ مواقعوں اور معلومات کا تبادلہ کیا گیا تاکہ  دونوں ممالک میں کمیونٹیز کو درپیش مشترکہ چیلنجز سے نمٹا جا سکے۔

اس موقع پر چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈشپ ود فارن کنٹریز کےصدر یانگ وان منگ نے کہا کہ جڑواں صوبے/ریاستیں اور جڑواں شہر چین اور امریکہ کے عوام کے درمیان باہمی افہام و تفہیم اور دوستی کو فروغ دینے کا ایک اہم پلیٹ فارم اور باہمی مفاد اور یکساں فائدہ کے لیے تبادلوں اور تعاون کو مضبوط  کرنے کا اہم ذریعہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹاکوما شہر اور ریاست واشنگٹن چین اور امریکہ کے عوام کے درمیان دوستی کی علامت ہیں۔