• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

امریکی ہتھیار خریدنے پرچین کی تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی پر کڑی تنقیدتازترین

March 01, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چین نے امریکہ سے ہتھیاروں کی خریداری پر تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ طاقت کے زور پر "آزادی" کے حصول کی کوشش سے تائیوان جنگ کے قریب پہنچ جائے گا۔

چینی وزارت قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاؤ گانگ نے یہ بات تائیوان کے امریکی میزائلوں کی مجوزہ خریداری سے متعلق میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہی ۔

ژانگ نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ڈی پی پی حکام تائیوانی عوام کی محنت کی کمائی سے کتنے ہتھیار خریدتے ہیں۔ وہ اس بنیادی حقیقت کو بدل نہیں سکتے کہ تائیوان چین کا حصہ ہے قومی اتحاد کے ناگزیر رجحان کو روکا نہیں جاسکتا۔

ژانگ نے مزید کہا کہ چین کے تائیوان خطے میں امریکی اسلحے کی فروخت ایک چین اصول اور چین وامریکہ کے 3 مشترکہ اعلامیوں خاص کر 17 اگست کے اعلامیے کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اس طرح کے اقدامات چین کی خودمختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی کرتے اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی تائیوان کی آزادی سے متعلق کسی بھی قسم کی علیحدگی پسند سازش کو ناکام بنانے، قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور آبنائے میں امن واستحکام برقرار رکھنے سے متعلق تمام ضروری اقدامات کرے گی۔