• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ کانگ 2025 میں بلاک چین کانفرنس کا انعقاد کرے گاتازترین

March 11, 2024

ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ ٹورازم بورڈ (ایچ کے  ٹی بی) نے کہا ہے کہ دنیا کے طویل ترین اور بااثرترین بلاک چین اور ویب 3 ایونٹ،کونسینسس 19 تا 21 فروری2025 تک ہانگ کانگ میں منعقد ہو گا۔

 ایچ کے  ٹی بی نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ پانچ برسوں میں یہ پہلا موقع ہے کہ بااثر صنعتی تقریب امریکہ سے باہر منعقد کی جارہی ہے۔ ایونٹ میں 8ہزار شرکاء کی آمدمتوقع ہے جن میں سے 6 ہزار دنیا بھر سے آئیں گے۔

ہانگ کانگ کے خصوصی انتظامی خطہ کی حکومت اور ایچ کے  ٹی بی نے مشترکہ طور پر تقریب کے منتظم کوائن ڈیسک اور متعلقہ فریقین کو ایونٹ  کے انعقاد  کےلیے صف بندی اور دیگر انتظامات میں ہمہ جہت مدد فراہم کی ہے۔

ایچ کے ٹی بی کے ایک جنرل مینیجر کینتھ وونگ نے کہا "ہم پرجوش ہیں کہ کونسینسس نے ہانگ کانگ کا شمالی امریکہ سے باہر اپنے قدم جمانے کے لیے اپنی پہلی منزل کے طور پر انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اعتماد کا مظہر ہے کہ بلاک چین اور ویب 3 پر اس بڑی کانفرنس کی میزبانی کے لیے ہانگ کانگ کو چنا گیا ہے کیونکہ اس  شہر کو کاروبار اور صنعتوں کے لیے زرخیزتصورکیا جاتا ہے۔

انویسٹ ایچ کے  کی مالیاتی خدمات اور فن ٹیک کے سربراہ کنگ لیونگ نے کہا کہ کونسینسس کا انعقاد ہانگ کانگ کے عالمی سطح کی کامیابی کے جذبے اور ہانگ کانگ کے  ویب3شعبہ میں ترقی کا ثبوت ہے جو کاروباری افراد، ہنر اور سرمایہ کاری کومسلسل اپنی طرف راغب کررہا ہے۔

کونسینسس کانفرنسز کا انعقاد 2015 سے ہورہا ہے۔ اگلے سال ہانگ کانگ میں ہونے والی کانفرنس بلاک چین اور  ویب 3 ایکو سسٹم صنعت سے وابستہ افراد کو ذہن سازی اور ڈیجیٹل وژن کی شکل دینے کے لیے اکھٹا کرے گی اور اس کا مقصد اچھی تیاری کے ساتھ  دنیا بھر سے شرکاء کے درمیان تبادلے کو فروغ دینا ہے۔