• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ کانگ عالمی مالیاتی مراکز انڈیکس میں چوتھے نمبر پر برقرارتازترین

March 22, 2024

ہانگ کانگ(شِنہوا)چین کے جنوبی ہانگ کانگ کو حاصل مادروطن کے تعاون اور دنیا سے منسلک ہونے کے انوکھے فوائد سے اس کے مالیاتی مرکز میں موجود لچک کو تقویت ملی ہے جس کی بدولت برطانوی اور چینی تھنک ٹینکس کے شائع کردہ مالیاتی مراکز انڈیکس میں ہانگ کانگ کی پوزیشن عالمی سطح پر چوتھے نمبر پربرقرار ہے۔

برطانوی تھنک ٹینک زیڈ/ین گروپ اور شین ژین کے چائنہ ڈیویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کی جاری کردہ گلوبل فنانشل سینٹرز انڈیکس (جی ایف سی آئی) 35 رپورٹ میں دنیا بھر میں مجموعی طور پر 121 مالیاتی مراکز کا جائزہ لیا گیا۔

فائل فوٹو :چین، جنوبی ہانگ کانگ میں دو عالمی مالیاتی مراکز (آئی ایف سی) (اوپر بائیں) اور عالمی تجارتی مرکز (آئی سی سی) (دائیں) کا مںظر۔ (شِنہوا)

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کے ترجمان نے رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہانگ کانگ قومی ترقیاتی حکمت عملیوں سے ہم آہنگ ہونے ، مقامی اور عالمی منڈیوں کے درمیان ایک اہم مقام کے طور پر کام کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

شہر اگلے ہفتے مالیاتی تقریبات کا انعقاد کرے گا جس میں فیملی آفسز کے لئے خصوصی طور پر انتہائی قابل تعریف ویلتھ فار گڈ ان ہانگ کانگ سمٹ بھی شامل ہے جس سے توقع ہے کہ عالمی مالیاتی مرکز کی حیثیت سے ہانگ کانگ کی قوت ، ترقی کی صلاحیت اور سرمایہ کاری کے مواقع مزید ظاہر ہوں گے۔