ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ اور چینی مین لینڈکے درمیان معمول کا سفر 6 فروری سے مکمل طور پر دوبارہ شروع ہو جائے گا۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان انتظامات میں یومیہ مقررہ تعداد کی حد ختم کرنے کے ساتھ تمام باؤنڈری کنٹرول پوائنٹس کھول دیے جائیں گے، پری ڈیپارچر نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ کی شرط ختم اور کراس باؤنڈری طلباء کے لیے منظم انداز میں فیس ٹو فیس کلاسز دوبارہ شروع کی جائیں گی۔ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ یہ انتظامات مرکزی حکومت، گوانگ ڈونگ کی صوبائی حکومت اور شینژین میونسپل حکومت کے ساتھ مشاورت اور ہم آہنگی کے بعد اٹھائے گئے ہیں۔