• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ کانگ اور مین لینڈ کے درمیان سویپ کنیکٹ کا باضابطہ آغاز کردیا گیاتازترین

May 15, 2023

بیجنگ(شِنہوا) پیپلز بینک آف چائنہ (پی بی او سی) نے مارکیٹ کی سود کی شرح تبادلہ تک رسائی کی اسکیم، سویپ کنیکٹ کی ٹریڈنگ کا باضابطہ طور پر پیر کو آغاز کردیا۔

پی بی او سی نے ایک آن لائن بیان میں بتایا کہ پروگرام کے تحت، ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو چینی مین لینڈ اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) میں بنیادی ڈھانچے کے اداروں کے ذریعے رینمنبی میں سود کی شرح تبادلہ اور کلیئرنگ کی اجازت ہوگی۔

مرکزی بینک نے کہا کہ ٹریڈنگ، کلیئرنگ اور سیٹلمنٹ میں ادارہ جاتی انتظامات کے ساتھ، سرمایہ کار مین لینڈ اور ایچ کے ایس اے آر میں اپنے موجودہ تجارتی طریقوں کو تبدیل کیے بغیر فنانشنل ڈیری ویٹویزمارکیٹوں میں حصہ لے سکیں گے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی بی او سی کے ڈپٹی گورنر پان گونگ شینگ نے کہا کہ اس اسکیم کا آغاز چین کے مالیاتی کھلے پن کی جانب ایک اہم قدم ہے جو  ایچ کے ایس اے آر کی طویل المدت خوشحالی، استحکام اور ترقی کے لیے  مرکزی حکومت کے پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔