ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ اور مکاؤ خصوصی انتظامی خطوں کی حکومتوں نے چینی مین لینڈ حکام کی جانب سے کاروباری، ہنرمند عملے کو بیرون ملک سفر کی سہولت فراہم کرنے سے متعلق اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔
چین کی قومی امیگریشن انتظامیہ نے اتوار کو رہائشیوں کا بیرون ملک سفر آسان بنانے کے لئے متعدد پالیسیوں کا اعلان کیا تھا جس میں ہانگ کانگ کے کاروباری دورے کے لئے ایگزٹ توثیق رکھنے والوں کے قیام کی مدت 7 یوم سے بڑھا کر 14 یوم کرنا اور بیجنگ اور شنگھائی میں باصلاحیت افراد کے لئے ایگزٹ توثیق کے اطلاق میں توسیع شامل ہے۔ یہ دونوں فیصلے 6 مئی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔
قومی امیگریشن انتظامیہ نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ کاروباری دورے کے لئے ایگزٹ کی توثیق کی درخواستیں ملک بھر میں قبول کی جائیں گی اور درخواست دہندہ کی مقامی رجسٹریشن کی جگہ یا رہائش کی جگہ سے قطع نظر ملک بھر کے کسی بھی متعلقہ دفتر میں کارروائی ہوسکے۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کے ایک سرکاری ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ "دو نئے اقدامات ہانگ کانگ کو قومی ترقی میں مزید انضمام میں سہولت فراہم کریں گے اور "جنوب اور شمال کی سمت " باصلاحیت افراد کی آمدورفت کو آسان بنانے کی ٹھوس پالیسی کی بنیاد پر مستحکم نتائج حاصل کریں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت مین لینڈ اور ہانگ کانگ کے درمیان رابطے اور صلاحیتوں کے تبادلوں کو مزید فروغ دینے اور ہانگ کانگ اور پورے گوانگ ڈونگ- ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا (جی بی اے) میں ترقی کی مضبوط رفتار پیدا کرنے کے لئے مین لینڈ حکام کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھے گی۔
مکاؤ خصوصی انتظامی خطہ حکومت نے کہا کہ تازہ ترین اقدامات مین لینڈ اور ہانگ کانگ اور مکاؤ کے درمیان کاروباری تبادلے مزید آسان بنائیں گے اور بیجنگ ، شنگھائی اور جی بی اے جیسے ہنرمند ی کے مراکز کی مربوط ترقی کو فروغ دیں گے۔
مکاؤ خصوصی انتظامی خطہ حکومت نے کہا کہ ان اقدامات سے مکاؤ کی معیشت کی مناسب مختلف نوعیت کی ترقی میں بھی مدد ملے گی، اہلکاروں کے تبادلے ، اقتصادی اور تجارتی تبادلے اور مین لینڈ ۔ ہانگ کانگ ۔ مکاؤ باہمی فائدہ مند تعاون کو بہتر طریقے سے فروغ ملے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ہانگ کانگ اور مکاؤ خصوصی انتظامی خطے قومی ترقی میں خودکو ضم کرنے کا عمل تیز کریں۔