چین، جنوب میں واقع ہا نگ کا نگ ۔ژو ہائی۔مکاؤ پُل کے مصنوعی جزیروں کے قریب سے کروز جہاز گزر ر ہا ہے۔(شِنہوا)
ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو ہو آئیٹ سینگ نے ہانگ کانگ میں ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں دونو ں رہنماؤں نے خصوصی انتظامی علاقوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور گوانگ ڈونگ۔ہانگ کانگ۔مکاؤ گریٹر بے ایریا (جی بی اے) کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
لی نے کہا کہ 6 فروری کو ہانگ کانگ اور مکاؤ کے درمیان معمول کے سفر پر مکمل عمل درآمد کے نفاذ کے بعد سے ہانگ کانگ اور مکاؤ کے درمیان قریبی تعلقات اور روابط کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں مقامات کے درمیان سفر بھرپور طور پر دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہونے کے ناطے، ہانگ کانگ اور مکاؤ دونوں ایک ملک کے اصول کو برقراررکھتے ہوئے دو نظاموں کے فوائد سے مستفید ہورہے ہیں۔
ہانگ کانگ اور مکاؤ ایک ملک، دو نظام کے تحت منفرد فوائد کے ساتھ ساتھ مضبوط بین الاقوامی رابطے کے ذریعے مین لینڈ میں ضم ہو گئے ہیں جو کہ مین لینڈ اور باقی دنیا کو منسلک کرنے والے پل کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
لی نے کہا کہ ہانگ کانگ اور مکاؤ دونوں گریٹر بے ایریا کے شہر ہیں جو مشترکہ طور پر علاقائی ترقی کو فروغ دے رہے ہیں، ملک کی خوشحال ترقی میں حصہ لے رہے ہیں، اس میں کردار ادا کر رہے ہیں اور اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ اور مکاؤ گریٹر بے ایریا کی ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے مقصد سے کامرس، سرحد پار بنیادی ڈھانچے اور ثقافتی سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں قریبی تعاون کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
ہو نے کہا کہ ہانگ کانگ اور مکاؤ کے درمیان گہرے تعلقات موجود ہیں۔ ہانگ کانگ نے مکاؤ کو بہت سے حوالوں میں مضبوط حمایت فراہم کی ہے۔ دونوں خصوصی انتظامی علاقے سائنس اور ٹیکنالوجی کی جدت ، مالیات، روایتی چینی طب، سیاحت، ثقافت، کھیل اور دیگر شعبوں میں تعاون اور مربوط ترقی کو مستحکم بنائیں گے اور صنعتی ترقی میں ہر ایک کی جیت پر مبنی تعاون کو فروغ دیں گے۔