ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے اور شنگھائی نے دونوں شہروں کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
ہانگ کانگ میں ہونے والی ایک ملاقات میں دونوں شہروں کی حکومتوں، مالیاتی نظم ونسق اداروں اور رابطہ کاروں کے نمائندوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جس میں چائنہ (شنگھائی) آزمائشی آزاد تجارتی علاقے میں مالی خدمات میں تازہ ترین پیشرفت، سرحد پار رین من بی کاروبار، سیکیورٹیز، فیوچرز، بیمہ ، مالیاتی ٹیکنالوجی اور ماحول دوست منصوبوں کے لیے قرض سے متعلق تعاون کے ساتھ ساتھ باصلاحیت افراد کے تبادلے میں اضافہ شامل ہے۔
فریقین نے شنگھائی ہانگ کانگ اسٹاک، بانڈ اور سویپ تبادلے جیسے مارکیٹ تک باہمی رسائی پروگرامز میں مسلسل اضافے پر کام کرنے، نئے اعلان کردہ اقدامات پر عملدرآمد کے لئے قریبی تعاون کرنے اور دونوں شہروں کی سیکیورٹیز مارکیٹوں کے درمیان تعاون مزید وسیع کرنے پر اتفاق کیا۔
فریقین بیمہ کے حوالے سے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبوں کے رسک مینجمنٹ، اجتماعی بیمہ اور بیمہ سے منسلک سیکیورٹیز جیسے ترقیاتی امور پر صنعت میں تبادلے اور تعاون کی سہولت فراہم کریں گے۔
انہوں نے ماحول دوست منصوبوں کے لیے قرض سے متعلق مصنوعات میں پیشرفت ، خدمات اور اختراع پر تعاون مضبوط بنانے اور دونوں مقامات کے مالیاتی ٹیکنالوجی اداروں کے درمیان تبادلے اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کے مالیاتی خدمات و خزانہ بیورو اور عالمی مالیاتی مرکز کی ترقی کے فروغ کے شنگھائی دفتر نے بھی دونوں شہروں کے درمیان تبادلے اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے لئے باقاعدگی سے اجلاس منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا۔