• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ کانگ چین کو واپس مل چکا ہے متعلقہ ممالک اس حقیقت کا احترام کریں، چینتازترین

January 03, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے متعلقہ ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اس حقیقت کا مکمل احترام کریں کہ ہانگ کانگ چین کے پاس واپس آچکا ہے  لہذا وہ اپنی نوآبادیاتی ذہنیت ترک کردیں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے یہ بات روزمرہ پریس بریفنگ کے دوران برطانیہ اور امریکہ سمیت دیگر ممالک کی جانب ہانگ کانگ کے بارے میں جاری کردہ "میڈیا فریڈم کولیشن" پر ایک سوال کے جواب میں کہی۔

وانگ نے کہا کہ یہ ہانگ کانگ میں پریس کی آزادی کو بدنام کرنے کی کوشش ، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کی قانون نافذ کرنے  کے قانونی حق پر حملہ ، چین مخالف اور ہانگ کانگ کو عدم استحکام کا شکار کرنے والے جمی لائی جیسے افراد کی حوصلہ افزائی کرنے کا اقدام ہے جبکہ چین "میڈیا فریڈم کولیشن" کے نام پر مٹھی بھر ممالک کے اس نام نہاد بیان کی مذمت کرتا اور اسے سختی سے مسترد کرتا ہے۔

وانگ نے کہا کہ جولین اسانج اور ایڈورڈ سنوڈن کے مقدمات سے دنیا جان چکی ہے کہ نام نہاد "پریس کی آزادی" صرف ایک ہتھیار ہے جسے کچھ ممالک دوسروں پر حملہ کرنے اور انہیں بدنام کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

وانگ نے کہا کہ ان ممالک کے ذاتی مفادات شامل ہوجائیں تو پھر یہ آزادی صحافت کی بہت کم پرواہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے پریس کی آزادی کے نام پر ہانگ کانگ کے بارے میں امور پر غیر ذمہ دارانہ تبصرے صرف اس لئے کئے ہیں کہ وہ اس بات سے خوش نہیں ہیں کہ ہانگ کانگ میں خوشحالی آرہی ہے اور وہ اب بھی ہانگ کانگ میں اپنے ماضی کا استحقاق اور اثر و رسوخ برقرار رکھنے کی امید رکھتے ہیں جو لاحاصل ہے۔ 

وانگ نے کہا کہ ہانگ کانگ قانون کی حکمرانی پر کاربند ہے اور ہانگ کانگ میں تمام قوانین پر عمل کیا جانا چاہئے اور قانون توڑنے والوں کو جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہئے۔