• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ کانگ حکومت کے خلاف بلاجواز الزامات لگانے کی کوئی بھی کوشش ناقابل قبول ہے، جان لیتازترین

May 15, 2024

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ کے چیف ایگزیکٹیو جان لی نے  برطانوی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ لندن میں  ہانگ کانگ اقتصادی اور تجارتی دفتر (ای ٹی او)کے حقوق اور مفادات کا تحفط یقینی بنائے اور ای ٹی او کے قانونی کام کو متاثر ہونے سے بچائے۔

انہوں نے یہ بات  ہانگ کانگ کی خفیہ ایجنسی کو معلومات فراہم کرنے  اور برطانوی قومی سکیورٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں ای ٹواو سٹاف ممبر سمیت تین افراد پر برطانیہ کی طرف سے فرد جرم عائد کرنے کے اعلان پر اپنے ردعمل میں کہی ،انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ حکومت کے خلاف کسی بھی قسم کے بلاجواز الزامات ناقابل قبول ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی حکام،تاجروں،تھنک ٹینکس اور مختلف شعبوں کے نمائندوں کیساتھ   تعلق قائم کرنا تجارتی سٹاف کے فرائض میں شامل  ہے تاکہ ہانگ کانگ کے اقتصادی وتجارتی مواقعوں کو فروغ دیا جاسکے۔

چیف ایگزیکٹیو نے کہا  کہ برطانیہ میں چینی سفارت خانے نے  نام نہاد کیس   گھڑنے پر برطانوی حکومت  سے شدید احتجاج کیا ہے، جبکہ ہانگ  کانگ  حکومت اب بھی برطانوی حکام کے الزامات کے بارے میں مزید معلومات دینے کے مطالبے پر جواب کا انتظار کر رہی ہے۔

ہانگ کانگ میں  میں چین کی  وزارت خارجہ کے کمشنر  دفتر نے چینی شہریوں کو  گرفتار کرنے اور برطانیہ کی طرف سے ہانگ کانگ  حکومت کو بدنام کرنے   کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔