ہانگ کانگ(شِنہوا) چین میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے اسکی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور مالی استحکام کے تحفظ کے لیے حکومت کی کوششوں کے بارے میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے آرٹیکل IV مشن کی تصدیق کا خیرمقدم کیا۔
آئی ایم ایف مشن نے 20 سے 31 مارچ تک اپنے ہانگ کانگ کے دورہ میں ایچ کے ایس اے آر کے سرکاری حکام، مالیاتی ریگولیٹرز اور نجی شعبے کے نمائندوں سے ملاقاتیں کی تھیں۔ مشن نے ایچ کے ایس اے آر کے ساتھ 2023 آرٹیکل IV مشاورت مکمل اور گزشتہ روز اپنا جائزہ بیان جاری کیا۔ بیان میں اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایچ کے ایس اے آر حکومت کی کثیر الجہتی کوششوں کوسراہا گیا، جن میں جدت اور تکنیکی ترقی میں معاونت کے لیے شریک سرمایہ کاری فنڈ کا قیام، نئے ٹیلنٹ کے لیے پروگرامز میں اضافہ اور رہائشی اراضی اور ہاؤسنگ منصوبوں کو بڑھانے کے لیے زیادہ مربوط طریقہ کار اختیار کرنا شامل ہے۔ ایچ کے ایس اے آر حکومت کے مالیاتی سیکرٹری پال چھان نے ہانگ کانگ کے لیے آئی ایم ایف مشن کے انتہائی مثبت جائزے کا خیرمقدم کیا، جس نے ایک بار پھر اس بات کی تصدیق کی کہ ہانگ کانگ کے مالیاتی شعبے کی اعلیٰ معیاری نگرانی نے مالیاتی نظام کے استحکام کو یقینی بنایا ہے جس سے ہانگ کانگ نے ایک عالمی مالیاتی مرکز کی اپنی حیثیت کو برقرار رکھا۔