ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے(ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے اپنی قانون ساز کونسل کی طرف ڈیپازٹ پروٹیکشن سکیم (ترمیمی ) بل 2024 کی منظوری کا خیرمقدم کیا ہےجس کامقصد ڈیپازٹ پروٹیکشن سکیم کو بہتربنانے کیلئے مختلف اقدامات نافذ کرنا ہے۔
ان اقدامات میں تحفظ کی حد کو 5 لاکھ سے بڑھا کر8 لاکھ ہانگ کانگ ڈالر (تقریباً 64 ہزار سے ایک لاکھ 2 ہزار4 سوامریکی ڈالر) تک بڑھانا اور ساتھ ہی بینک انضمام یا بینک کی کسی دوسری پارٹی کی طرف سے خریداری کی صورت میں متاثرہ ڈپازٹرز کو بہتر کوریج فراہم کرنا شامل ہے۔
ایچ کے ایس اے آر حکومت کے مالیاتی خدمات اور خزانے کے سیکریٹری کرسٹوفر ہوئی نے کہا کہ ڈپازٹ پروٹیکشن اسکیم (ترمیمی) آرڈیننس 2024 ڈپازٹرز کے اعتماد کو مضبوط بنانے، بینکاری شعبے کی لچک کے ساتھ ساتھ مالیاتی نظام کے مجموعی استحکام میں مدد دے سکتا ہے، جس سے بین الاقوامی مالیاتی مرکز کے طور پر ہانگ کانگ کی پوزیشن کو تقویت مل سکتی ہے۔
آرڈیننس 12 جولائی کو گزٹ کیا جائے گا اور دو مرحلوں میں نافذ کیا جائے گا۔ پہلا مرحلہ یکم اکتوبر 2024 سے نافذ العمل ہوگا جب تحفظ کی حد8 لاکھ ہانگ کانگ ڈالر ہوگی جبکہ دوسرا مرحلہ یکم جنوری 2025 سے شروع ہوگا۔