• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ کانگ حکومت کی امریکی ہانگ کانگ پالیسی ایکٹ رپورٹ وامریکی وزیر خارجہ کے بیان کی مذمتتازترین

March 31, 2024

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کی نام نہاد 2024 کی ہانگ کانگ پالیسی ایکٹ رپورٹ اور امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے بیان میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ سے متعلق مختلف نوعیت کے جھوٹے بیانات اور اسےبد نام کرنے کی مذموم کوشش کو سختی سے مسترد کرتی ہے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ یہ رپورٹ جھوٹی داستانیں اور بیانیے جمع کرکے بنائی گئی ہے  جو واضح کرتی ہے کہ یہ امریکہ نے سیاسی مفاد کے لئے تیار کی ہے تاکہ دوسروں کے ترقیاتی حقوق اور سلامتی کے مفادات کو دبایا جاسکے۔

ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت ہانگ کانگ سے متعلق امریکی رپورٹ اور متعلقہ بیان میں بے بنیاد طور پر بدنام کرنے اور سیاسی حملوں کی شدید مذمت کرتی ہوئے انہیں مسترد کرتی ہے کیونکہ ہانگ کانگ میں "ایک ملک، دو نظام" اصول کامیابی سے نافذ کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ چین کا اٹوٹ انگ اور ایک مقامی انتظامی علاقہ ہے جسے "ایک ملک، دو نظام" اصول کے تحت اعلیٰ درجے کی خود مختاری حاصل ہے۔ امریکہ نے ایک بار پھر ہانگ کانگ سے متعلق غلط فہمیوں کا اظہار کرتے ہوئے قانون کی حکمرانی کی بجائے سیاسی جوڑ توڑ اور صحیح و غلط کو باہمی طور پر الجھایا اور ہانگ کانگ امور میں کھلم کھلا مداخلت کی جو مکمل طور پر چین کا داخلی معاملہ ہے۔

ترجمان نے زور دیا کہ ہانگ کانگ کے استحکام اور خوشحالی کو نقصان پہنچانے کی امریکی کوشش صرف اس کی ہٹ دھرمی کو بے نقاب کرے گی اور یہ کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔

ترجمان کے مطابق نام نہاد رپورٹ میں امریکہ نے من مانے طریقے سے عائد کردہ نام نہاد "پابندیوں " اور متعلقہ بیان میں عائد کردہ نام نہاد "ویزا پابندیوں" کا مقصد قومی سلامتی کا تحفظ کرنے والے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے عہدیداروں کو ڈرانا دھمکانا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ یہ ہانگ کانگ امور سمیت چین کے داخلی امور میں سراسر مداخلت ، عالمی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے ۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ اس امریکی مذموم رویے سے خوفزدہ نہیں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ قومی سلامتی کے تحفظ سے متعلق فرائض انجام دیتا رہے گا۔