• Redford, United States
  • |
  • May, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ کانگ حکومت کی بنیادی قانونی شق 23 کو بدنام کرنے پرچین مخالف تنظیم کی مذمتتازترین

May 21, 2024

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے چین مخالف تنظیم "ہانگ کانگ واچ" کی شائع کردہ نام نہاد "بریفنگ" میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ کے بنیادی قانون کی شق کی قانون سازی کے خلاف جھوٹے بیانیہ اور اسے بدنام کرنے سے متعلق تبصرے کی شدید مذمت کی ہے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ نام نہاد "بریفنگ" میں برطانوی حکومت سے درخواست کی گئی کہ وہ ہانگ کانگ کے سرکاری عہدیداروں پر نام نہاد "پابندیاں" عائد کرے۔ یہ جان بوجھ کر عوام کو گمراہ کرنے اور ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون اور تحفظ قومی سلامتی قانون کو بدنام کرنے کی کوشش ہے اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت ان کارروائیوں کی سختی سے مذمت کرتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ نام نہاد "پابندیاں" سیاسی دراندازی کی قابل مذمت مثال ہے جس کے ذریعے قومی سلامتی کی حفاظت پر معمور ہانگ خصوصی انتظامی خطے کے عہدیداروں کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ خوفزدہ نہیں ہے اور قومی سلامتی کے تحفظ کا کام جاری رہے گا۔

ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ کی مادروطن میں واپسی کے بعد انسانی حقوق کی ضمانت آئین اور بنیادی قانون دونوں کے تحت دی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ قانون کے کے کامیاب نفاذ کے بعد قومی سلامتی کے تحفظ میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے قانونی نظام اور نفاذ کے طریقہ کار میں موجود سقم کو دور کردیا گیا ہے اور قومی سلامتی کو خطرے سے دوچار کرنے والی بیرونی قوتوں سے بچانے کا یہ قانونی طریقہ کار ہے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت خفیہ عزائم رکھنے والی تنظیموں پر زور دیتی ہے کہ وہ ہانگ کانگ کے امور میں مداخلت بند کردیں کیونکہ یہ چین کا اندرونی معاملہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ کے عوام اور عالمی برادری اس تنظیم کو اس کے حقیقی روپ میں دیکھے اور مذموم مقاصد کے تحت اس کے غلط بیانات سے گمراہ نہ ہوں۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت قومی سلامتی کا تحفظ جاری رکھے گی تاکہ وہ خطے میں معاشی ترقی، لوگوں کا ذریعہ معاش بہتر بنانے اور ہانگ کانگ میں طویل مدتی خوشحالی اور استحکام برقرار رکھنے پر اپنی کوششوں پر توجہ مرکوز کرسکے۔