• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ کانگ حکومت کی چین مخالف تنظیم کی جانب سے بنیادی قانون سازی کو بدنام کرنے کی مذمتتازترین

March 14, 2024

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت نے چین مخالف تنظیم "ہانگ کانگ واچ" اس اسکے 16 شریک دستخط کنندگان کے ایک مشترکہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا  ہے  کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کے بنیادی قانون شق 23 کی قانون سازی کو بدنام کرکے عوام کو جان بوجھ کرگمراہ کیا گیا ہے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کے ایک ترجمان نے ایک بیان میں کہا، "یہ ایک کھلم کھلا اور بے شرمی سے وحشیانہ مداخلت اور دوہرے معیار کی ایک مثال ہے۔

ترجمان نےکہا کہ غداری کے جرائم اور غداری کی غلطی چاہے ہانگ کانگ یا دیگر عام قانون کے دائرہ اختیار میں ہوں عرصہ دراز سے موجود ہیں۔

ترجمان نے اس بات کا ذکر کیا کہ وہ مذہبی افراد یا پیروکاروں کو نشانہ نہیں بناتے اور ان کا مذہب کی آزادی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کسی بھی صورت میں مذہب کی آزادی کسی ایسے شخص کو قانونی پابندیوں سے بچانے کے لیے نہیں ہے جس نے سنگین جرم کیا ہو۔

 

ترجمان کے مطابق ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت نے عام قانون کے تحت غداری کے جرم کو " دوسروں کی جانب سے کمیشن کے سامنے غداری کے جرم کے اعتراف" کی ضرورت کے طور پر شامل کرنے کی تجویز دی ہے۔

ترجمان نےکہا کہ  چین کی مخالف تنظیم "ہانگ کانگ واچ" اور شریک دستخط کنندگان نے مذہبی آزادی کے متعلقہ تقاضے کو اس سے زبردستی جوڑدیا ،ایک طرف تو یہ مذہب کو بہانے بناکر قانون سازی کو بدنام کرنے اور دوسری طرف ہانگ کانگ خصوصی انتظامیہ خطہ حکومت کے خلاف مذہبی افراد اور پیروکاروں کو بھڑکانے کی کوشش ہے۔

انہوں نے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش میں غیرمنطقی اور مبالغہ آمیز تبصرے کرتے ہوئے کہا  کہ ہانگ کانگ حکومت کی تجویز عالمی معیار کے منافی ہے ،جبکہ اس کوشش سے بنیادی قانون کی شق 23 سے متعلق منفی تاثر پیدا ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کے لیے لازم ہے کہ وہ اس کی سخت ترین مذمت کرے۔