ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت حکومت نے ہانگ کانگ کے خلاف یورپی پارلیمنٹ کی منظور کردہ نام نہاد قرارداد کی شدید مخالفت کرتے ہوئے ہانگ کانگ پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے ، ہانگ کانگ قومی سلامتی قانون اور تحفظ قومی سلامتی قانون کو بدنام کرنے پر یورپی پارلیمنٹ کی شدید مذمت کی۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کے ترجمان نے کہا کہ قومی سلامتی کا تحفظ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی آئینی ذمہ داری ہے۔ اقوام متحدہ کے منشور پر مبنی عالمی قانون اور عالمی طرز عمل سے مطابقت رکھتی ہے جس کے تحت قومی سلامتی کا تحفظ تمام خودمختار ریاستوں کا بنیادی حق ہے۔ امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جیسے مغربی ممالک کے ساتھ ساتھ سنگاپور نے قومی سلامتی کے تحفظ کے لئے متعدد قوانین بنائے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ حقیقت سے نظریں چراکر اور مبالغہ آمیز بیانات دیکر پارلیمنٹ نے دوہرے معیار کے ساتھ مخصوص سیاسی بالادستی اور منافقت کا مظاہرہ کیا ہے۔
ترجمان نے ہانگ کانگ میں قومی سلامتی قانون کے تحت قومی سلامتی کو خطرے سے دوچارکرنے والے جرائم کے بیرونی اثرات پر زور دیا اور کہا کہ یہ قانون عالمی قانون کے اصولوں، عالمی طریقہ کار اور مختلف ممالک اور خطوں میں اپنائے گئے عمومی طرزعمل سے پوری طرح ہم آہنگ ہے۔ یہ ناگزیر اور جائز دونوں اعتبار سے دنیا بھر کے دیگر ممالک اور خطوں سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک سمیت مختلف ممالک کے قومی سلامتی قوانین بھی "شخصیت پرستی " اور "حفاظتی اصول" کے تحت غیر علاقائی اثرات رکھتے ہیں. جبکہ ہانگ کانگ نے پہلے ہی اس قانون کی تشکیل میں غیرعلاقائی اثرات ، عالمی قوانین کے ضابطوں ، ریاستی دائرہ اختیار سے متعلق عالمی طرزعمل کے ساتھ ساتھ جرائم کی نوعیت کو مدنظررکھا ہے۔
ترجمان نے نشاندہی کی کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ بنیادی قانون شق 23 کی قانون سازی کے دوران کئی گئی عوامی مشاورت میں 98.6 فیصد افراد نے اس کی حمایت کی اور مثبت رائے دی جس قانون سازی کے لئے معاشرے میں مضبوط اتفاق رائے کی عکاسی ہوتی اور یہ عوامی خواہشات بھی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ نے قومی سلامتی کی حفاظت پر معمور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ اہلکاروں کے خلاف نام نہاد پابندیوں کا کھلم کھلا مطالبہ کیا۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت ناپاک سیاسی عزائم پر مبنی اس اقدامات کی سختی سے مذمت کرتی ہے جو واضح طور پر سب کو نظر آرہے ہیں۔
ترجمان نے یہ بات دہرائی کہ قانون کے کامیاب نفاذ سے قومی سلامتی کے تحفظ سے متعلق ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ کے قانونی نظام اور نفاذ میں سقم دور ہوگیا ہے۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت یورپی پارلیمنٹ پر زور دیتی ہے کہ وہ ہانگ کانگ امورمیں مداخلت بند کرے یہ کیونکہ یہ چین کا اندرونی معاملہ ہے۔