ہانگ کانگ(شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے علاقے یاؤ ماتی میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔مقامی وقت کے مطابق بدھ کی صبح آٹھ بجے کے قریب، اردن روڈ پر یاو ما تی کے علاقے میں عمارت میں قائم ایک جم میں آگ بھڑک اٹھی۔ فائر فائٹرز نے سیڑھیوں کا استعمال کرتے ہوئے پھنسے ہوئے لوگوں کو بچایا۔
امدادی کارروائیوں سے آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔