ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ کے وکٹوریہ پارک میں ہانگ کانگ کے چین کو واپسی کی 27 ویں سالگرہ کی افتتاحی تقریب کے انعقاد کیساتھ جشن کی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا۔
ہانگ کا نگ خصوصی انتظامی علاقہ(ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹیوجان لی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سال زیادہ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سال نہ صرف ہانگ کانگ کے چین کیساتھ دوبارہ اتحاد کی 27 سالگرہ منائی جا رہی ہے بلکہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ بھی منائی جا رہی ہے۔
لی نےمزید کہا کہ ہانگ کانگ کے مادر وطن کو واپسی کے بعد ملک کی مضبوط حمایت، ایچ کے ایس اے آر حکومت کی کوششوں، معاشرے کے تما م شعبوں کی مشترکہ کوششوں اور رہائشی افراد کی سخت محنت سے ہانگ کانگ ترقی کی منازل طے کر رہا ہے، مسلسل نئی بنیادیں قائم کر رہا ہے اور ایک ملک دو نظام کی کامیابی یقینی بنا رہا ہے۔
جشن کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر چین کی روایتی ثقافت اور اختراعی ترقی کو ظاہر کرنے والی نمائشوں اور پرفارمنس کا ایک سلسلہ 29 جون سے 2 جولائی تک وکٹوریہ پارک میں منعقد کیا جارہا ہے، جس میں صوبائی سطح کے علاقوں سیچھوان ، لیاوننگ ، جیانگ شی ، شان ڈونگ ، شانشی اور ننگ شیا کی مقامی ثقافت اور سیاحت کو متعارف کرانے کے لئے بوتھ قائم کیے جائیں گے۔