• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ کانگ قانون ساز کونسل کی کمیٹی نے تحفظ ِقومی سلامتی بل میں ترامیم کی جانچ پڑتال مکمل کرلیتازترین

March 15, 2024

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ کی قانون ساز کونسل  کی بلز کمیٹی نے تحفظ قومی سلامتی بل میں ترامیم کا شق وار جائزہ مکمل کر لیا ہے۔

کمیٹی نے کہا کہ وہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کی تجویز کردہ ترامیم اور دوسری خواندگی پر بحث کی حمایت کرتی ہے۔

بلز کمیٹی کے چیئرمین مارٹن لیاؤ نے کہا کہ وہ قانون ساز کونسل ہاؤس کمیٹی میں زبانی رپورٹ پیش کریں گے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کے سیکرٹری انصاف  پاؤل لام نے کہا کہ بل پر نظرثانی کے لیے بلز کمیٹی کے طریقہ کار سے انتظامی اور قانون ساز اداروں دونوں کے اپنے اپنے فرائض کی انجام دہی کے عزم اور صلاحیت کی مکمل عکاسی ہوتی ہے کہ کیسے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ کے بنیادی قانون کی شق 23 کی قانون سازی میں انہوں نے آئینی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔ بلز کمیٹی کی جانب سے  مسودہ کا جائزہ مکمل کرنا  قانون سازی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔