• Islamabad, Pakistan
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ آسیان ممالک کیساتھ تعلقات مضبوط بنائے گا، چیف ایگزیکٹیوایچ کے ایس اے آرتازترین

July 29, 2024

ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹیو جان لی نے کہا ہے کہ وہ لاؤس،کمبوڈیا اور ویتنام کیساتھ حکومتی سطح پر روابط کو مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔

 لی نے یہ بات  ہانگ کانگ  کے صنعت و تجارت، مالیاتی خدمات، نقل و حمل، لاجسٹکس، جدت طرازی , ٹیکنالوجی اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں کے نمائندوں پر مشتمل ایک وفد کے ساتھ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے تین رکن ممالک کے چھ روزہ دورے پر روانہ ہونے سے  قبل کہی۔

لی نے کہا کہ تینوں ممالک کی آبادی 12 کروڑ کے قریب ہے جو ایک بہت بڑی منڈی ہے۔  دورے کے دوران  وفد تینوں ممالک کے مقامی رہنماؤں سے ملاقات کرے گا، ہانگ کانگ کی اقتصادی ترقی اور مواقع کا تعارف کرائے گا  اور علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری (آر سی ای پی) میں ہانگ کانگ کی شمولیت کے لئے ان کی حمایت حاصل  کرے  گا۔ 

 وفد ہانگ کانگ کے  سپر کنیکٹر  اور سپر ویلیو ایڈر  کے طور پر کردار کو بھی متعارف کرائے گا اور لوگوں کے درمیان تبادلوں کو فروغ دے گا  لی 2 اگست کی شام ہانگ کانگ واپس آئیں گے۔