• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کا بنیادی قانون کی شق 23 پر وضاحتی اجلاس،فوری قانون سازی پر زورتازترین

February 15, 2024

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے بنیادی قانون کی شق 23 کی قانون سازی کی تفصیلات کے بارے میں وضاحت کے لئے بریفنگ اور مشاورتی اجلاس منعقد کئے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے بنیادی قانون کی شق 23 پر قانون سازی کی فوری اور ہنگامی ضرورت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ قانون سازی کی جائے اور جتنی جلدی ممکن ہو اسے نمٹایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ ہانگ کانگ 2019 میں "مغربی جمہوریت" کے ہانگ کانگ ورژن سے گزرا ہے ، اس لیے لوگ قومی سلامتی کی اہمیت سمجھتے ہیں جبکہ قومی سلامتی کو درپیش خطرات سنگین، حقیقی ہیں اور غیرمتوقع طور پر پیدا ہوسکتے ہیں۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کے سیکریٹری انصاف پاؤل لام نے عوامی مشاورتی دستاویز میں نشاندہی کردہ قانون سازی کے اصولوں کی وضاحت ایک اجلاس کے دوران کی جس میں سیکیورٹی ،انصاف اور قانونی خدمات انتظامیہ سے متعلق افراد شریک تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ کی حقیقی صورتحال کی بنیاد پر قومی سلامتی کے تحفظ اور غیر ملکی تجربے سے استفادہ کرنے کے لئے مؤثراوردوررس قوانین وضع کرنا ضروری ہے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کے سیکریٹری برائے سلامتی کرس تانگ نے کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامیہ خطہ بنیادی قانون کی شق 23 پر قانون سازی نہ صرف ایک آئینی ذمہ داری بلکہ ایک حقیقی ضرورت بھی ہے۔ ہانگ کانگ کو قومی سلامتی کے مسلسل خدشات اور خطرات سے نمٹنے کے لئے فوری طور پر قانون سازی کے موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ بنیادی قانون کی شق 23 پر قانون سازی کے لئے عوامی مشاورت 30 جنوری سے شروع کی گئی ہے جو 28 فروری 2024 تک جاری رہے گی۔