• Sterling, United States
  • |
  • May, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کا کروز بحری جہاز وں کے ذریعے ویزا فری داخلہ پالیسی کا خیرمقدمتازترین

May 16, 2024

ہانگ کانگ (شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ کی حکومت نے قومی امیگریشن انتظامیہ کے ملک کی ساحلی پٹی کے ساتھ واقع صوبوں میں کروز بحری جہازوں پر سوار غیر ملکی سیاحوں کو بغیر ویزا داخلے کی اجازت دینے کی پالیسی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

قومی امیگریشن انتظامیہ کے مطابق سیاحتی گروپ جس میں دو یا اس سے زائد سیاح ہوں اور چینی سیاحتی اداروں کے تعاون سے آنے والے ایسے سیاحتی گروپ جو کروز جہاز پر سوار ہوں، چین کی تمام کروز بندرگاہوں کے ذریعے ملک میں بغیر ویزا داخل ہوسکتے ہیں تاہم ان کا قیام 15 دن سے زائد نہیں ہوگا۔

ہانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کے ثقافت، کھیل اور سیاحت بیورو کے ترجمان نے کہا کہ قومی امیگریشن انتظامیہ کی اعلان کردہ نئے پالیسی عالمی کروز کمپنیوں کو چینی مین لینڈ بندرگاہوں اور ہانگ کانگ پر مشتمل کروز سفری راستوں کو اپنے سفری پروگرام میں شامل کریں گی۔ اس سے ہانگ کانگ کی کروز صنعت اور کئی مقامات پر کروز سفر میں ہانگ کانگ کے مرکزی کردار کو فائدہ ہوگا۔

ترجمان نے کہا کہ ثقافت، کھیل اور سیاحت بیورو مختلف اقدامات کی مدد سے ایشیا کے کروز مرکز کی حیثیت سے ہانگ کانگ کی مسابقت کو بڑھانا جاری رکھے گا اور ملک کی کروز صنعت میں ترقی سے پیدا شدہ مواقع سے فائدہ اٹھائے گا۔