• Washington, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کی ہانگ کانگ کےعدالتی فیصلے کو بدنام کرنے پرکرس پیٹن کی شدید مذمتتازترین

August 15, 2024

ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت نے جمی لائی چھی ینگ کیس میں ہانگ کانگ کے ایک عدالتی فیصلے کو بدنام کرنے کی کرس پیٹن کی بدنیتی پر مبنی کوشش کی شدید مذمت کی ہے۔

پیٹن نے لائی اور دیگر کے غیر مجاز اجتماع میں شرکت کے معاملے میں کورٹ آف فائنل اپیل  کے فیصلے کو خلاف بدنیتی سے کام لیتے ہوئے بدنام کیا اور متعلقہ اپیل کے فیصلے میں شامل ایک غیر ملکی غیر مستقل جج نیوبرگر آف ایبٹسبری کے خلاف ذاتی طور پر توہین آمیز بیان دیا۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ پیٹن نے توہین آمیز بیان، فیصلے میں دیئے گئے تفصیلی قانونی تجزیے اور متعلقہ کیس کے حقائق کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے دیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس طرح کا بیان کا واحد مقصد کورٹ آف فائنل اپیل کے ان ججوں پر سیاسی دباؤ ڈالنا ہے جنہوں قانون کے تحت آزادانہ طور پر کیس کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے عدالتی نظام پر اثر انداز ہونے کی کوشش اور ایک گھناؤنی سیاسی چال ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ کیس نمٹانے والے نیوبرگر کے خلاف پیٹن کی تنقید مکمل طور پر بے بنیاد اور بلاجواز ذاتی حملہ تھا جس کا مقصد غیر ملکی غیر مستقل جج کی ساکھ متاثر کرنا تھا جس نے غیر مستقل جج نظام کو کمزور کرنے سے متعلق پیٹن کی بدنیتی پر مبنی کوشش کو مکمل طور پر بے نقاب کردیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہکورٹ آف فائنل اپیل کے غیر مستقل جج سمیت کیس کے تمام ججز نے اپنے فیصلوں میں انتہائی تفصیلی قانونی تجزیہ اور وضاحت کی ہے اور اس بات کو واضح کیا کہ ہانگ کانگ کی عدالتوں کو برطانوی عدالتوں کی پیروی کیوں نہیں کرنا چاہئے۔