• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کی اپنے تحفظ ِقومی سلامتی سے متعلق قوانین کو بدنام کرنے پر بی بی سی کی مذمتتازترین

March 17, 2024

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت نے برٹش براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کی اس رپورٹ کی مذمت کی ہے  جس میں  2019 میں "سیاہ پوش تشدد" میں ملوث مظاہرین کو سزا دینے کے جھوٹے الزامات عائد کرکے قومی سلامتی کے تحفظ سے متعلق ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ قوانین کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

ترجمان ہانگ کانگ حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ ہانگ کانگ کے قومی سلامتی قانون کی شق نمبر 1 بہت واضح ہے جس میں نفاذِ قانون کا مقصد "ایک ملک، دو نظام" پالیسی پر پختہ ، مکمل اور وفاداری  سے عمل درآمد یقینی بنانے کی وضاحت کی گئی ہے۔ اس کے تحت ہانگ کانگ کے عوام اعلیٰ درجے کی خودمختاری کے ساتھ ہانگ کانگ کا انتظام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی بی سی رپورٹ میں متعلقہ شق کو مکمل طور پر نظرانداز کرکے اس قانون کو جھوٹے الزامات کے ذریعے بدنام کرتے ہوئےکہا گیا کہ اس سے ہانگ کانگ کی خودمختاری کم ہوئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کے لیے لازم ہے وہ ریکارڈ کو درست کرے۔

ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ میں قومی سلامتی قانون کا ہدف وہ افراد ہیں جو قومی سلامتی خطرے میں ڈالنے والے اقدامات اور سرگرمیوں میں ملوث ہوتے ہیں اور بلا شبہ قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنا حقیقتاً ایک سنگین جرم ہے۔ کوئی بھی ملک  قومی سلامتی خطرے میں ڈالنے والی ایسی کارروائیوں اور سرگرمیوں کو ہاتھ باندھ کرنہیں دیکھ سکتا۔

ترجمان نے کہا کہ بی بی سی کی رپورٹ میں لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے جھوٹے الزامات کے ذریعے توجہ ہٹانے کی کوشش کی گئی ہے کہ قانون سازی کا مقصد "مظاہرین کے خلاف قانونی کارروائی آسان بنانا ہے"۔  اس سے قانون سے متعلق منفی تاثر پیدا ہوتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامیہ خطہ حکومت کا محکمہ انصاف ، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ بنیادی قانون کی شق 63 کے تحت کسی بھی مداخلت سے آزاد  فوجداری مقدمات پر کارروائی کرتا ہے۔ محکمہ استغاثہ کے تمام فیصلے قابل قبول شواہد، قابل اطلاق قوانین اور پراسیکیوشن کوڈ میں طے کردہ رہنما اصول پر مبنی ہیں۔

ترجمان نے زور دیا کہ قانونی کارروائی صرف اسی صورت میں ہوگی جب سزا کے معقول امکان کے لیے کافی قابل قبول ثبوت موجود ہوں اور ایسا کرنا عوامی مفاد میں ہو۔

ترجمان کے مطابق ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت قومی سلامتی تحفظ کے قوانین کو کسی بھی طرح  بدنام کرنے کی مذموم کوششوں کو مسترد کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی تاکہ عوام کو گمراہی سے بچایا جاسکے۔