• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کی نام نہاد "قومی ایمرجنسی" کے نام پر امریکہ کے ہانگ کانگ کو بدنام کرنے کی مذمتتازترین

July 12, 2024

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت نے نام نہاد "قومی ایمرجنسی" کے نام پر ایک بار پھر قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کو سیاست زدہ کرنے پر امریکی حکومت کی شدید مذمت اور مخالفت کی ہے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت نے قومی سلامتی خطرے میں ڈالنے والےاقدامات اور سرگرمیوں کو قانون کے مطابق روکنے، دبانے اور سزا دینے سے متعلق ہانگ کانگ قومی سلامتی قانون کے سخت نفاذ کی کوششوں پر امریکی نکتہ چینی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ امریکہ اپنے ہتھکنڈوں استعمال کرکے عالمی قوانین اور تعلقات کے بنیادی اصول پامال کررہا ہے۔ اس نے ہانگ کانگ امور میں جان بوجھ کر مداخلت کی ہے جو دراصل چین کا اندرونی معاملہ ہے۔ نام نہاد "ہانگ کانگ کے حوالے سے قومی ایمرجنسی" میں پھر توسیع کی جو ایک قابل مذمت سیاسی جوڑ توڑ ہے۔

امریکہ نے ہانگ کانگ کی صورتحال پر بار بار غلط تبصرے کئے اور ہانگ کانگ پر اپنےمقامی قانون کے تحت نام نہاد "پابندیاں"عائد کی ہیں۔ ہانگ کانگ میں قانون پر مبنی حکمرانی میں مداخلت کرنے کے ساتھ ساتھ ہانگ کانگ کی خوشحالی و استحکام کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت نے  ان ناپاک سیاسی عزائم کی شدید مذمت کی جو سب کو واضح طور پر نظر آرہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ این ایس ایل اور تحفظ قومی سلامتی قانون کے تحت قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے جرائم، مجرمان اور اور سزاؤں کی واضح تشریح کرتے ہیں۔