ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ(ایچ کے ایس اے آر) حکومت نے اپنے بنیادی قانون کی شق 23 کی قانون سازی سے متعلق بلومبرگ کی خبروں کوسختی سے مسترد اور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان جھوٹی رپورٹس سے قانون سازی کی تجاویز سے متعلق غلط فہمی اور بے چینی پیدا ہوئی جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حکومت ہانگ کانگ میں متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے آپریشنز پر پابندی کے لئے قانون سازی کرے گی۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ کی حکومت نے واضح طور پر کہا ہے کہ اس نے ہانگ کانگ میں کسی بھی سوشل میڈیا ، ویڈیو شیئرنگ یا اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے آپریشنز پر پابندی عائد کرنے کی تجویز نہیں دی ہے۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ متعلقہ قانون ساز کونسل کی دستاویز میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کو سرکاری مشاورت سے موصول شدہ تحریری درخواستوں کا خلاصہ شامل ہے۔ضمیمہ کا مواد 75 صفحات پر مشتمل ہے تاہم رپورٹ میں یکطرفہ طور پر 3 درخواستوں کا انتخاب کرکے اسے متصبانہ شہ سرخی کے ساتھ شائع کیا گیا جس میں عالمی برادری اور ہانگ کانگ کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت اس طرح کے خیالات کو قبول کرنے یا متعلقہ پلیٹ فارمز کو ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے میں کام کرنے سے روکنے کی کوشش کررہی ہے۔یہ رپورٹ نیت میں فتور کو واضح کرتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بلومبرگ کی شائع شدہ بوگس خبروں نے میڈیا میں اس کی ساکھ کے قابل بھروسہ اور بااعتماد ہونے کو مجروح کیا۔ ہم بلومبرگ سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنے قارئین کو مزید کسی غلط فہمی سے بچنے کے لیے اس بات کو یقینی بنائے کہ بنیادی قانون کے آرٹیکل 23 قانون سازی سے متعلق اس کی مستقبل کی رپورٹیں منصفانہ ہوں گی۔
ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت نے بار بار زور دیا ہےکہ قومی سلامتی کے تحفظ سے متعلق مجوزہ مقامی قانون سازی پر ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ بنیادی قانون، شہری اور سیاسی حقوق کے عالمی معاہدے ، اقتصادی ، سماجی اور ثقافتی حقوق سے متعلق عالمی معاہدے میں افراد کے حقوق اور آزادیوں کے تحفظ سے متعلق متعلقہ دفعات لاگو ہوں گی جس میں اظہار رائے کی آزادی بھی شامل ہے۔
ترجمان کے مطابق ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کی شق 4 میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے میں قومی سلامتی کا تحفظ کرتے ہوئے انسانی حقوق کا احترام اور تحفظ کیا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ قانون سازی میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت انسانی حقوق اور آزادیوں کے تحفظ میں متعلقہ عالمی معیار کو مدنظر رکھے گی۔ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت عوامی مشاورت کے دوران موصول شدہ رائے کا مناسب حوالہ دیکر قومی سلامتی کے تحفظ کے بل کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی کوشش کرے گی تاکہ اسے بحث کے لئے قانون ساز کونسل میں پیش کیا جاسکے۔