ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی قانون ساز کونسل نے تحفظ قومی سلامتی بل منظور کرلیا ہے جوہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے بنیادی قانون کی شق 23 کے تحت اپنی آئینی ذمہ داری کو پورا کرنے میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کا ایک سنگ میل ہے۔
یہ بل قانون ساز کونسل میں تیسرے ریڈنگ اجلاس کے دوران متفقہ طور پر منظور ہوا۔ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے میں قانون سازی کے طریقہ کار کے مطابق جب کسی بل پر 3 ریڈنگ اجلاس ہوجائیں تو قانون ساز کونسل کی جانب سے آرڈیننس بن جاتا ہے۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے رائے شماری کے بعد کہا کہ بل کی منظوری ایک "تاریخی موقع " ہے۔ "یہ پورے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے لئے فخر کا موقع ہے انہوں نے مشترکہ طور پر شاندار تاریخ رقم کی گئی ہے۔
لی نے کہاکہ تاریخ اس اہم موقع پر ہماری خوشی، حوصلہ افزائی اور فخرسمیت ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی شاندار کامیابی میں ہماری اجتماعی کوششوں کی گواہ ہے۔
چیف ایگزیکٹو کے دستخط کے بعد تحفظ قومی سلامتی آرڈیننس گزٹ میں شامل کیا جائے گا جس کا اطلاق 23 مارچ سے ہوگا۔

اس قانون کے 9 حصے ہیں جن میں غداری، بغاوت، ریاستی رازوں اور جاسوسی کے جرائم کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی خطرے میں ڈالنے والے اقدامات سے نمٹنے کے لئے شقیں موجود ہیں۔
لی نے کہا کہ یہ قانون ہانگ کانگ کو جاسوسی کی سرگرمیوں، غیر ملکی خفیہ اداروں کی سازشوں ، چالوں اور دشمن قوتوں کی طرف سے دراندازی اور تخریب کاری کو مؤثر طریقے سے روکنے، ان سے نمٹنے اور سزا دینے کے قابل بناتا ہے۔