• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ میں تحفظ ِقومی سلامتی بل کی منظوری پرچینی اعلیٰ مقننہ کی تعریفتازترین

March 20, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے قانون ساز امور کمیشن نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی قانون ساز کونسل کی طرف سے تحفظ قومی سلامتی بل کی منظوری کو سراہا ہے۔

کمیشن کے ایک سرکردہ عہدیدار نے کہا کہ بل کی منظوری ایک اہم قدم ہے اور تحفظ قومی سلامتی سے متعلق اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریاں پورا کرنے میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی خاطرخواہ پیشرفت ہے۔

عہدیدار نے کہا کہ یہ اقدام تحفظ قومی سلامتی کے لئے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے قانونی نظام اور نفاذ کا طریقہ کار مزید بہتربناتے ہوئے  قومی سلامتی کے منافی سرگرمیوں کی روک تھا اور سزا کو ایک مضبوط قانونی ضمانت مہیا کرتا ہے۔

عہدیدار نے کہا کہ یہ "ایک ملک، دو نظام" کے مکمل، درست اور غیر متزلزل نفاذ، لوگوں کے قانونی حقوق اور آزادی کا قانونی تحفظ اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی طویل مدتی خوشحالی اور استحکام میں کردار ادا کرے گا۔

عہدیدار نے کہا کہ کمیشن نے یہ بات نوٹ کی ہے کہ بل کو معاشرے میں وسیع حمایت حاصل ہے کیونکہ یہ متفقہ طور پر منظور کیا گیا ہے۔

عہدیدار نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ کے انتظامی، قانون ساز اور عدالتی ادارے قانون کی حکمرانی کے اصول پر عمل کرتے ہوئے ایمانداری سے اس پر عمل درآمد کریں گے۔

عہدیدار نے بتایا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے بنیادی قانون کے تحت ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی  مقننہ کے نافذ کردہ قوانین کو قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی میں پیش کیا جاتا ہے۔قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کو نیا بل موصول ہونے کے بعد متعلقہ ادارے مناسب طریقہ کار کے تحت اس کا جائزہ لیکر قومی عومی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کو اس پیشرفت سے آگاہ کریں گے۔