• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ کانگ کی تحفظ قومی سلامتی قانون پرانٹرنیشنل بار ایسوسی ایشن کے تبصرہ کی شدید مذمتتازترین

March 28, 2024

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کی حکومت نے انٹرنیشنل بار ایسوسی ایشن کے انسانی حقوق انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے تحفظ قومی سلامتی قانون کو بدنام کرنے اور اس پر بے بنیاد تنقید کی سختی سے مذمت کی ہے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے بیانات عالمی برادری کو گمراہ کرتے ہوئے یہ ماننے پر مجبور کرنے کے لئے انتہائی بدنیتی پر مبنی ہیں کہ یہ قانون کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے۔ ان بیانات کا مقصد قانون سے متعلق منفی تاثر پیدا کرنا ہے۔

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ قومی سلامتی کو خطرے سے دوچار کرنے والے غیر قانونی اقدامات کو مؤثر طریقے سے روکنے ، دبانے اور سزا دینے کے لئے افراد کے بنیادی حقوق اور آزادیوں کا بہتر تحفظ کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے میں جائیداد اور سرمایہ کاری کو قانونی طور تحفظ فراہم کیا جائے۔

انسانی حقوق کا تحفظ اور قانون کی حکمرانی کے اصول کا احترام اس قانون کے اصول ہیں اور انہیں دفعات میں شامل کیا گیا ہے۔ قانون کی شق 2 میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کا احترام اور تحفظ کیا جائے گا۔بنیادی قانون کے تحت حاصل شدہ حقوق اور آزادیاں اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامیہ خطے پر لاگو 2 عالمی معاہدوں کی دفعات کو قانون کے تحت تحفظ فراہم کیا گیا ہے جن میں  اظہار رائے، پریس اور اشاعت کی آزادی، تنظیم سازی، اجتماع، جلوس اور مظاہرے کی آزادی کے علاوہ  شہری اور سیاسی حقوق کو عالمی معاہدے سمیت ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے پر لاگو اقتصادی، سماجی اور ثقافتی حقوق کے عالمی معاہدے  کے تحت تحفظ حاصل ہے۔

تنقید کرنے والوں نے نہ صرف متعلقہ عالمی معاہدوں کی شقوں اور اطلاق کا دائرہ کار نظر انداز کیا بلکہ ہانگ کانگ کو نقصان پہنچانے کے ان کے مذموم عزائم بھی پوری طرح بے نقاب ہوگئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اس قانون کے تحت قومی سلامتی کو خطرے سے دوچار کرنے والے جرائم کو درست طریقے سے ہدف بناتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر اور سزاؤں کی تفصیل کے ساتھ وضاحت کی گئی ہے۔

استغاثہ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عدالت کی طرف سے فرد جرم عائد کئے جانے  سے قبل ثابت کرے کہ ملزم نے پورے ہوش و حواس کے ساتھ  جرم انجام دیا تھا۔