• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ کانگ کسٹمز نے منی لانڈرنگ کے سب سے بڑے کیس کو حل کرلیاتازترین

February 17, 2024

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ کسٹمز نے بین الاقوامی منی لانڈرنگ گروپ کی کارروائیوں کا خاتمہ کردیا ہےجس نے بین الاقوامی تجارتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ  منی لانڈرنگ آپریشن سنٹرکے ذریعے تقریباً 14 ارب ہانگ کانگ ڈالر (تقریباً 1ارب 79کروڑ ڈالر)کی لانڈرنگ کی تھی۔

رواں سال 30 جنوری کو "ڈے بریک" کے نام سے  انفورسمنٹ آپریشن کے ذریعے، کسٹمز نے اس گروہ سے تعلق کے شبہ میں سات افراد کو گرفتار کرکے آپریشن کے دوران گرفتار افراد کے نام  تقریباً 16کروڑ 50لاکھ ہانگ کانگ ڈالر کے اثاثے منجمد کر دیے تھے۔ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کسٹمز افسران نے مشتبہ منی لانڈرنگ سنڈیکیٹ کی نشاندہی اور مالی تحقیقات کا آغاز کیا۔ کسٹمز کو دوران تحقیقات پتہ چلا کہ  منی لانڈرنگ سنڈیکیٹ خاندانی ملکیت میں تھا۔ اس نے نہ صرف ہانگ کانگ میں متعدد کمپنیاں اور بینک اکاؤنٹس کھولے بلکہ شیل کمپنیاں قائم کرنے کے لیے ایک ثالث کے ذریعے مقامی افراد کو بھرتی کیا اور مجموعی طور پر تقریباً 14 ارب  ہانگ کانگ ڈالر کے مشتبہ جرائم سے نمٹنے کے لیے اکاؤنٹس کھولے گئے۔