• Islamabad, Pakistan
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ کانگ میں ایشیا کانفرنس برائے گلوبل ہیلتھ کا انعقادتازترین

November 10, 2022

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت اور ہانگ کانگ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کونسل (ایچ کے ٹی ڈی سی) کے اشتراک سے دوسری ایشیا کانفرنس برائے گلوبل ہیلتھ جمعرات کو یہاں شروع ہوگئی۔  "تعاون کے ذریعے  تحفظ صحت کے نئے طریقہ کار کی تشکیل" کے موضوع کے تحت، دو روزہ کانفرنس میں دنیا بھر سے ماہرین اورصحت کی صنعت  سے وابستہ افراد شریک ہیں تاکہ صحت کی دیکھ بھال اور طبی شعبوں میں تازہ ترین رجحانات اور پیش رفت پر عملی شرکت کے ساتھ  یا آن لائن تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ ایچ کے ایس اے آر کے چیف ایگزیکٹیو جان لی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدت اور ٹیکنالوجی ہانگ کانگ کی پالیسی ترجیحات کا مرکز ہے۔ تحفظ صحت اور دیگر چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ملک اور بڑی دنیا کے ساتھ تعاون پر مبنی پروگرام اور منصوبے بھی ہانگ کانگ کی مہم کا حصہ ہیں۔

لی نے کہا کہ ہانگ کانگ سائنس پارک میں آئی این این او ایچ کے ریسرچ کے اداروں میں 11 ممالک اور معیشتوں کی 30 سے زیادہ ممتاز یونیورسٹیوں اور تحقیقی ادارے کام کررہے ہیں جبکہ مقامی یونیورسٹیوں  کے تعاون سے  انہوں نے 28 ریسرچ لیبارٹریز قائم کی ہیں، جن میں سے 16زندگی اور صحت کی ٹیکنالوجی پر تحقیق پر توجہ مرکوز کررہی ہیں۔