• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ کانگ میں امریکی قونصل جنرل چین امریکہ تعلقات کے صحیح راستے کو اختیار کریں: چینی کمشنر دفترتازترین

May 11, 2024

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر نے  ہانگ کانگ میں امریکی قونصل جنرل گریگوری مے کے ایک آن لائن سیمینار میں دیے گئے بیان کی سخت مخالفت اور شدید مذمت کی ہے۔

امریکی قونصل جنرل نے ایچ کے ایس اے آر میں عدالتی مقدمات پر غیر محتاط تبصرہ کیا اور سنٹر فار سٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز کے سیمینار کے دوران ہانگ کانگ میں جمی لائی اور دیگر چین مخالف فسادیوں کی کھلم کھلا حمایت کی جو  چین کے اندرونی معاملات بشمول ہانگ کانگ کے امور میں مداخلت ہے۔

کمشنر دفترکے ترجمان نے کہا ہے مغرب کی بعض چین مخالف تنظیمیں اور سیاست دان ہانگ کانگ میں افراتفری کی صورتحال ختم ہونے اور یہاں پر استحکام اور خوشحالی آنے پر سخت ناراض ہیں اور علمی بحث کے نام پر مداخلت اور سیاسی جمہوریت، عدالتی انصاف کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق اور ہانگ کانگ میں آزادیوں کے خلاف الزام تراشی کررہے ہیں۔