ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ کی وکٹوریہ ہاربر پر 2020 سے 4 سال کے وقفے کے بعد قمری نئے سال کی آمد پر آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا جس سے آسمان روشنیوں سے منور ہوگیا۔
قمری نئے سال 2024 کی آتشبازی کا مظاہرہ وکٹوریہ بندرگاہ پر رات 8 بجے (مقامی وقت) پر کیا گیا۔
آتشبازی کا انتظام ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کے ثقافت ، کھیل و سیاحت بیورو نے کیا تھا جبکہ ہانگ کانگ سلیبریشن ایسوسی ایشن نے میزبانی کی۔
رواں سال آتشبازی کی نمائش کا موضوع ہے " ڈریگن سال میں تجارت پھلتی پھولتی ہے اور چین خوشحال دور میں مضبوطی سے کھڑا ہے''۔ آتشبازی کا مظاہرہ 23 منٹ جاری رہا جس میں تین کشتیوں سے مجموعی طور پر 23 ہزار 888 آتشبازی کے شیلز چھوڑی گئی۔

چین، جنوبی ہانگ کانگ میں وکٹوریہ بندرگاہ پرموسم بہارتہوار کے جشن میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ (شِنہوا)
ہانگ کانگ سلیبریشن ایسوسی ایشن کے چیئرمین ٹام کام کاؤ نے کہا کہ رواں سال کی 8 آتش بازیوں میں ہانگ کانگ کے عوام اور سیاحوں کو نئے سال کی مبارکباد بھیجنے کے لئے خصوصی ڈیزائن پیش کئے گئے ہیں جن کے ذریعے ہانگ کانگ کے استحکام سےخوشحالی کےنئےسفر پرمستقل ترقی کی خواہش ظاہر کی گئی۔