• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر نے جمی لائی کیس غیر ملکی مداخلت مسترد کردیتازترین

February 09, 2024

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنردفتر نے چین مخالف فسادی  جمی لائی کیس کے ٹرائل میں کچھ امریکی سیاست دانوں کی ہانگ کانگ کے عدالتی نظام میں مداخلت سختی سے مسترد کردی ہے۔

دفتر خارجہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہانگ کانگ میں 4 سابق امریکی قونصل جنرلز نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں جمی لائی کیس پر غلط تبصرے کئے اور چین مخالف فسادی کی پشت پناہی کی کوشش کی گئی۔ ہانگ کانگ میں امریکی قونصل جنرل نے اس مضمون کو ری ٹویٹ کیا۔

ترجمان نے ہانگ کانگ اور اس کے عدالتی امور میں اس مداخلت پر سخت عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے اس کی سختی سے مخالفت کی ہے  کیونکہ یہ چین کا داخلی معاملہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ کے بنیادی اور قومی سلامتی کے قانون میں ہانگ کانگ کے رہائشیوں کو وسیع حقوق اور آزادی دی گئی ہے جس میں اظہار رائے اور پریس کی آزادی بھی شامل ہے تاہم حقوق اور آزادی جرائم کی ڈھال نہیں بن سکتے۔

ترجمان نے کہاکہ جمی لائی ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں چین مخالف افراتفری کا سرغنہ اور اکسانے والا فسادی ہے جس نے چین مخالف بیرونی قوتوں کے ایجنٹ اور مہرے کے طور پر کام کیا۔ قانون کے تحت جمی لائی کے خلاف مقدمہ قومی سلامتی اور قانونی وقار کا معاملہ ہے اور یہ کسی بھی طرح سے "اظہار رائے اور پریس کی آزادی" کے زمرے میں نہیں آتا جسے بیرونی قوتوں نے روندا ہے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے  کے قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر جانبداری سے مقدمات کو نمٹاتے ہیں اور عدالتی محکمے بھی قانون کے مطابق مقدمات کو نمٹاتے ہیں جو قانونی معاملات ہیں۔ 

ترجمان نے  کہا کہ جمی لائی کا کیس عدالتی عمل میں داخل ہو چکا ہے اور کسی بیرونی طاقت کو کیس پر غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے کا حق نہیں ہے۔