ہانگ کانگ (شِنہوا) یوم مئی سنہری ہفتے (یکم تا 5 مئی) فضائی، سمندری اور زمینی راستے سے ریکارڈ 7 لاکھ 66 ہزار سیاح چینی مین لینڈ سے ہانگ کانگ آئے ، ان کی یومیہ اوسط 1 لاکھ 53 ہزار بنتا ہے جو گزشتہ برس کی نسبت 22 فیصد زائد ہے۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کے ایک ترجمان نے ہانگ کانگ امیگریشن ڈپارٹمنٹ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مین لینڈ سے آنے والے سیاحوں کی مجموعی تعداد طے شدہ تخمینہ کے مطابق ہے جس کے لئے سرحدی کنٹرول پوائنٹس پر آپریشن اور سیاحوں کے استقبال کے لئے مختلف انتظامات کئے گئے تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ تعطیلات کے دوران مجموعی طور پر مین لینڈ سے تقریباً 570 سیاحتی گروپس کی آمد ہوئی جن کے ذریعے تقریباً 19 ہزار سیاح آئے۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کے سیکرٹری ثقافت ، کھیل اور سیاحت کیون یونگ نے کہا کہ اگرچہ سنہری ہفتے کا بیشتر حصہ بارش سے متاثر ہوا تاہم چینی مین لینڈ سے ہانگ کانگ آنے والے سیاحوں کی تعداد ہمارے ابتدائی تخمینے سے مطابقت رکھتی تھی۔ جس سے ہانگ کانگ کی معیشت کو کھپت میں 2 ارب ہانگ کانگ ڈالر (تقریباً 26 کروڑ امریکی ڈالر) سے زائد کا فائدہ ہوا جس سے مارکیٹ میں تیزی رہی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنی خدمات بہتر بنانے اور سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے ماضی کے تجربے سے فائدہ اٹھائے گی۔