• Istanbul, Türkiye
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ کانگ میں جمہوری عمل کو بدنام کرنے کی امریکی کوشش قابلِ مذمت ہے، کمشنر دفتر چینی وزارت خارجہتازترین

July 07, 2024

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر نے ہانگ کانگ میں امریکی قونصل جنرل کی جانب سے ہانگ کانگ میں جمہوری عمل کو بدنام کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔

دفتر کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ میں امریکی قونصل جنرل نے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہانگ کانگ سے متعلق مرکزی حکومت کی پالیسی پر حملہ کیا جب اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے چوتھے عالمی جائزے میں چین کی شرکت سے متعلق رپورٹ منظور کرنے پر غور کر رہی تھی۔

ترجمان نے بطور خاص تذکرہ کیا کہ ہانگ کانگ میں قومی سلامتی قانون کے تحفظ اور نئے انتخابی نظام کے تحت ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے نے اچھی حکمرانی کی ایک نئی شکل اختیار کی اور قانون کے مطابق عوام کو حاصل حقوق اور آزادیوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا اور"ایک ملک، دو نظام" کا عمل درست راہ پر واپس آ گیا ۔

ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ اب بھی مستند عالمی تنظیموں کی درجہ بندی میں سرفہرست ہے جس نے اپنی منفرد حیثیت اور فوائد کو برقرار رکھا ۔  دنیا بھر کی کاروباری برادری ہانگ کانگ کی ترقی کے امکانات پر بھروسہ کرتی ہے۔

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے متفقہ طور پر عالمی جائزے کے چوتھے دور میں چین کی شرکت کی منظوری دی اور 120 سے زائد ممالک نے چین میں انسانی حقوق کی پیشرفت پر مثبت رائے دی۔

ہانگ کانگ میں امریکی قونصل جنرل نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ میں ترقی اور عالمی برادری کے اتفاق رائے کو نظر انداز کیا، قونصلر تعلقات سے متعلق ویانا کنونشن کی متعلقہ شقوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ، ہانگ کانگ امور پر ایک بار پھر غیر ذمہ دارانہ تبصرے کئے جس سے ان کی  ہانگ کانگ کوخوشحال نہ دیکھنے کی ذہنیت مکمل بے نقاب ہوگئی۔

دفتر نے ہانگ کانگ میں امریکی قونصل جنرل کو مشورہ دیا کہ وہ چین پر قابو پانے کے لئے ہانگ کانگ کو استعمال کرنے کا فریب ترک کرے اور داخلی امور میں عدم مداخلت کے عالمی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے فوری طور پر ہانگ کانگ کے امور میں مداخلت بند کردے۔